ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور ان ایکشن؛ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا آپریشن شروع

Comissioner Lahore action against illegal constructions
کیپشن: Comissioner Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بڑی کارروائیاں، مزنگ، لٹن روڑ، اسلام پورہ اور کریم پارک میں غیر قانونی تعمیرات کو جزوی مسمار کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی ہدایت پر ڈی ایم او آر داتا گنج بخش ٹاؤن نے ایکشن کرتے ہوئےسعدی پارک میں غیرقانونی تجارتی پلازہ جزوی منہدم کیاجبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں نے لٹن روڈ,مزنگ میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا.

ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کا غیر قانونی اتوار بازاروں پر بھی ایکشن کیا,کریم پارک اور اسلام پورہ میں غیر قانونی بازاروں کو ہٹا دیا گیا,ایم سی ایل کی ٹیمیں مسلسل گشت پر ہیں,کمشنر لاہور  کا کہناتھا کہ تجاوزات کودوبارہ نہیں لگنے دیا جائے گا۔

میاں منشی ہسپتال,بند روڈ اور حفیظ روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا، پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات موصولی پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer