ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں خواتین چور سرگرم

Arrested women by Police
کیپشن: Women Thieves
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: مارکیٹوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والی تین خواتین کو مستی گیٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔خواتین کے قبضے سے چوری شدہ لیڈیز سوٹ برآمد کئے گئے۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ مستی گیٹ کے علاقے میں مارکیٹس سے لیڈیز سوٹ چوری ہونے کی متعدد وارداتیں ہو رہی ہیں۔ جس پر مستی گیٹ پولیس نے کاروائی کر کے یاسمین، ثمینہ اور نسرین نامی خواتین چوروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لیڈیز اور بچوں کے 46 سوٹ برآمد کیے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین ملزمان ٹولی کی شکل میں مارکیٹس سے چوری کر کے فرار ہو جاتی تھیں۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھرتھانہ سبزہ زار کی حدود میں ارشاد نامی شخص کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔ متاثرہ شہری ارشاد کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے، گھر پر کوئی موجود نہ تھا۔ چور گھر کے تالے توڑ کر 4 تولے سے زائد زیوارت، 2 لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءکا صفایا کر گئے۔

چوری کی واردات تین روز قبل تھانہ سبزہ زار کے علاقے میں ہوئی۔ اندارج مقدمہ کے لیے متاثرہ شہری نے تھانے میں درخواست جمع کروا دی مگر تاحال پولیس نے مقدمہ ہی درج نہیں کیا۔