عمر شریف کے انتقال پر شہزاد رائے کا ٹویٹ   

tweet
کیپشن: shahzad roy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کامیڈی کنگ عُمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ بہت منفرد تھا۔

 اپنے ٹوئٹر  میں لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہزاد رائے نے ان کے بارے میں لکھا کہ ’اگر آپ ان کی صحبت میں ہوتے تو وہ کبھی آپ کو اداس یا مایوس نہیں ہونے دیتے۔ ‘

  انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ جس طرح سے دنیا کو دیکھتے تھے وہ نظریہ ہم میں سے بیشتر سے مختلف تھا اور اس بات کا اندازہ ان کی پرفارمنس سے کیا جا سکتا تھا‘سر عمر شریف! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

 ذہن نشین رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں سٹیج اداکاری سے کیا تھا۔  عمر شریف ٹی وی، سٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے سٹیج و تھیٹر ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے تقریباً 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔