ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

rain in Lahore
کیپشن: rain lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)محکمہ موسمیات کی شہرمیں بونداباندی کی پیشگوئی کردی،محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ اکتوبرکےوسط میں شہرکاموسم بدلےگا،شہر کاپارہ36ڈگری سینٹی تک جانےکاامکان ہے، ملک کے دوسرے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کےوسط میں شہرکاموسم بدلےگا،ہوائیں بندہونے سے شہرکادرجہ حرارت بڑھنےلگا آج شہر کاپارہ36ڈگری سینٹی تک جانےکاامکان ہے،ہوا میں نمی کاتناسب81 فیصد ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات نے بونداباندی کی بھی پیش گوئی کی،لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 115ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، ناروال،گوجرانوالہ، لاہور، قصور ،منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد، سرگودھا اورخوشاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، مالاکنڈ،دیر،سوات،کوہستان،بونیر،مردان،پشاور،نوشہرہ،وزیرستان،بنوں،کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer