ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا بیٹا گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

Shahrukh Khan son arrest
کیپشن: Shahrukh Khan son arrest
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا، این سی بی حکام نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آریان خان اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی سوالات کیے جا رہے ہیں، آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور  فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer