سندر کے علاقہ میں اوباش شخص کی شادی شدہ خاتون کیساتھ زیادتی، پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی ار کے مطابق ملزم رانا عارف نے نوکری کا جھانسہ دے کرخاتون کو بلایا، ملزم کسی دفتر میں لے جانے کے بجائے خاتون کو اپنے گھر لے گیا، ملزم نے زیادتی کے بعد خاتون کو نوکری دلوانے کیلئے یقین دہانی بھی کروائی، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔