کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر شوبز شخصیات غمزدہ

Showbiz personalities
کیپشن: Showbiz personalities
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے(سٹی42 نیوز) اداکار، مصنف، ہدایتکاراورکامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پر اسٹارزغمزدہ ہیں اور دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف جرمنی میں دوران علاج انتقال کر گئے، ان کے انتقال کے بعد کامیڈی کی دنیا کا ایک عہد تمام ہوگیا، عمر شریف کے انتقال پرسب ہی افسردہ ہیں۔

گلوکار ابرارالحق نے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج رلا کرچلا گیا، عمر شریف کی حب الوطنی اور انسان دوستی کو نہیں بھلایا جاسکتا۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں، خدا عمر شریف کو جنت میں جگہ دے۔

اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ آپ نے ہمیں بہت ہنسایا اوراب ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، ہم سب بہت افسردہ ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ عمرشریف کے انتقال کی خبرسن کرغمگین ہوں، وہ انڈسٹری کے حقیقی اداکار تھے، خدا انہیں جنت نصیب کرے، معروف نیوز اینکر وسیم بادامی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمر بھائی اب ہم میں نہیں رہے۔

میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے عمر شریف کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیا اور ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے عمر شریف کے ہمراہ کھچوائی گئی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے رواں برس اپریل میں ہی کامیڈین کی سالگرہ کے موقع پر ان کا انٹرویو کیا تھا۔

اداکار خالد عثمان بٹ نے بھی عمر شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں، میزبان، گلوکار و اداکار فخر عالم نے بھی عمر شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer