(سٹی42)جان بچی تو لاکھوں پائے ، لوٹ کے بدھو گھر کو ائے ۔ ہمیں یہ مثال اکثر سننے کو ملتی ہے لیکن اگر ہم اس ویڈیو کو اس مثال کے پیش نظر دیکھیں تو ہمیں اس مشہور محاورے کا مطلب باخوبی سمجھ آجائے گا ۔
ہم نے بہت سے لوگوں کو درخت کاٹتے دیکھا ہوگا لیکن اس ویڈیو میں ایک شخص کس مہارت اور بے خوفی کے ساتھ درخت کو ایک منفرد انداز میں کاٹ رہا ہے جس کی مثال ہمیں کہیں اور نہیں مل سکتی اور یہی وجہ ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی مقبول ہو رہی ہے ۔
اس کلپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس شخص نے درخت کو کاٹنے کا جو طریقہ اختیار کیا وہ حیرت انگیز ہے، بجائے اس کہ وہ زمین پر کھڑے ہوکر درخت کاٹے، وہ اس درخت کے بالکل سرے پر سوار ہوکر اسے کاٹ رہا ہے جو کے انتہائی خطرناک عمل ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درخت کی لکڑی لچکدار ہونے کی وجہ سے درخت ایک طرف جکا ہوا ہے اور جیسے ہی یہ شخص درخت کاٹ لیتا ہے تو درخت کی لکڑی اس شخص سمیت ہوا میں جھولنے لگتی ہے جو دیکھنے والوں کی آنکھوں کو منجمد کر دیتی ہے کہ شاہد یہ شخص اب گر جائے گا لیکن ایسا بلکل نہیں ہوتا اور یہ شخص اپنے اس انوکھے کارنامے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تب وائرل ہوئی جب سابق امریکی باسکٹ بال پلیئر ریکس چیپمین نےاپنے ٹوئٹراکاونٹ پر شیئر کیا اور دیکھنے والوں سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کسی نے اسے واقعی اتنا بلند پام کا درخت کٹتے دیکھا ہے؟
34 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو 66 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا، اور اس پر 20 ہزار سے زیادہ ری ٹوئٹ اور سینکڑوں کمنٹس بھی آئے۔
Cutting a palm tree pic.twitter.com/pHp4ALnXn6
— Science is Amazing (@AMAZlNGSCIENCE) September 26, 2020