بغیر این او سی کے ڈگری کرنیوالے ملازمین کی شامت آگئی

بغیر این او سی کے ڈگری کرنیوالے ملازمین کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) این او سی کے بغیر ایم فل و پی ایچ ڈی کرنے والے سرکاری ملازمین پر اعتراضات، این او سی کے بغیر ڈگریاں کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

این او سی کے بغیر ایم فل و پی ایچ ڈی کرنے والے سرکاری ملازمین پر اعتراضات لگا دیے گئے ہیں۔ این او سی کے بغیر ڈگری کرنیوالے ملازمین کے ایم فل و پی ایچ ڈی الاؤنس کی فائل روک لی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس جاری کرنے سے پہلے فائلز کی مکمل چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملازمین کی ایم فل و پی ایچ ڈی ڈگری کی تصدیق متعلقہ یونیورسٹیز سے ہوگی۔ این او سی کے بغیر ڈگری کرنیوالے ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جات کو ملازمین کی ایم فل و پی ایچ ڈی ڈگری کیساتھ این او سی کا لیٹر بھی لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔