چائلد پروٹیکشن بیورو میں بچے کیساتھ زیادتی کے واقعے کیخلاف تحریک التواء کار جمع

چائلد پروٹیکشن بیورو میں بچے کیساتھ زیادتی کے واقعے کیخلاف تحریک التواء کار جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: چائلد پروٹیکشن بیورو  میں بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع،  مسلم لیگ نواز  کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائی انہوں نے کہا ہےکہ بچوں کا تحفظ ادارہ ہی بچوں کو تحفظ نہ دے پایا سات ماہ میں دو جنسی ہراسگی کے کیس سامنےآگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں سات ماہ میں بچوں سے ہراسگی کا دوسرا کیس ہوا ہے، مارچ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں گارڈ کی جانب سے بچے کو ہراساں کیا گیا۔

10 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ سامنے آنے پر انتظامیہ نے گارڈ کو نوکری سے نکال دینے پر ہی اکتفا کیا اور کوئی قانونی کاروائی نہیں کروائے گئی جس کی وجہ سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ایک اور بچےکو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا اٹینڈنٹ عثمان نے بچے کو حراسگی کا نشانہ بنایا اور بچوں کے ساتھ ہراسگی، زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پورے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، خصوصاً چائلد پروٹیکش بیورو کی بلڈنگ کے اندر ہراسگی کے واقعات سے شدید تشویش پیدا ہوئی ہے

Shazia Bashir

Content Writer