(ویب ڈیسک) وائٹ ہاﺅس نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے، وائٹ ہاﺅس نے کہاہے کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ لانگ مارچ کے ساتویں روز وزیر آباد میں کچہری چوک کے قریب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عمران خان،فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور دیگر شامل ہیں۔