ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی حالت کیسی ؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

ڈاکٹر فیصل سلطان
کیپشن: ڈاکٹر فیصل سلطان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں علاج جا ری ہے، ان کا علاج ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم کر رہی ہے، عمران خان کی طبیعت بہتر ہے۔اس سے پہلے وزیرصحت ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولی لگی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے،ان کے علاج کے لیے 4 ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی حالت بہتر ہے وہ ایک بہادر کپتان ہیں.