ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پرحملہ، شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کردی

عمران خان پرحملہ، شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کردی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والی   فائرنگ سے عمران خان کے زخمی ہونے کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔ وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔