ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کےنتیجے میں عمران خان سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کرنے والے مبینہ شخص کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص محمد نوید ولد محمد بشیر ہے ،سوہدرا کا رہائشی نوید کا ضلع وزیر آباد ہے۔ نوید کو 9 ایم ایم پستول اور خالی میگزینز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ،نوید رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا گارڈ بھی ہے۔