شادی کی تقریب میں دلہن کے ڈانس کرنے پر دلہے نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

Bride dances to 'Lagan Laagi Re' song
کیپشن: Bride dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلہن کو دیکھا جاسکتا ہے جو کہ دلہے کے ساتھ بیٹھی ہے اور ایک دم کھڑی ہوکر شادی کے لئے سجائے گئے سٹیج پر جاکر ڈانس کرنے لگتی ہے، دلہن کی یہ ویڈیو تیزی کے سے وائرل ہورہی ہے۔

شادیوں پر ڈانس اور تفریحی پروگرام نہ ہوتو وہ ادھوری تصور کی جاتی ہیں، اکثر شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دولہا دلہن ایک منفرد انداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے ہیں اور سٹیج پر رقص کر کےمہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کو شادی کے لئے سجائے گئے سٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن دولہاکے ساتھ  بیٹھی چلنے والے گانے پر دھیرے دھیرے جھوم رہی ہے اور دولہا مسکرا رہا ہے، اسی دوران دلہن اچانک کھڑی ہوکرسٹیج پر پہنچ جاتی ہے جس پر دلہا حیران رہ جاتا ہے، دلہن دلہے کو اکیلا چھوڑ کر' لگن لگی رے'گانے پر رقص کرنے لگتی ہے، دلہے نے بھی دیکھا کہ دلہن ڈانس کررہی ہےخود پر قابو نہ رکھتے ہوئے دلہن کے ڈانس کو سراہا اور تالیاں بجاتے داد دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دلہن نے سفید رنگ کےبھاری لہنگے کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جس نے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا، ڈانس سٹیج کے اردگرد مہمان بھی موجود ہیں جبکہ دولہا اپنی جگہ پر بیٹھا ششدر ہے۔

انسٹاگرام پر 'دی ویڈنگ والے' نام سے بنے اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ' حیران کن ڈانس' جب آپ کو اس طرح کا ردعمل ملتا ہے تو یہ سب اس کے قابل ہے، ہیں نہ!۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوکے سامنے آنے پردلہن کے اس دلکش رقص کی تعریف کرتے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا، ویڈیو کو اب تک 30 ہزار 5 سو سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer