ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے پیسے نکلوانے والے ہو جائیں ہوشیار

 بینک سے پیسے نکلوانے والے ہو جائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہر میں بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ایک روز میں بینک سے پیسے نکلوانے والے چار افراد کو لوٹ لیا گیا ۔

  ماڈل ٹاؤن کے رہائشی مظہر اقبال کے مطابق ان کے بڑے بھائی ڈرائیور کے ساتھ ماڈل ٹاؤن میزان بینک سے پچاس لاکھ روپے کیش لے کر گھر واپس آرہے تھے کہ اس دوران جب وہ گھر کی دہلیز پر پہنچے تو ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک ہنڈا سٹی کار ساتھ آکر کھڑی ہو گئی جس میں سوار ڈاکوؤں نے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ تان کر ان سے پیسوں کا بیگ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں شہری سے پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ، واقعہ کی اطلاع پا کر ڈولفن ، پولیس رسپانس یونٹ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب باغبانپورہ میں بھی آج شہری سے لاکھوں روپے بینک سے پیسے لے کر آتے لوٹ لیے گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی ایسی وارداتیں رونما ہو ئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer