ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمی دنیا کے نوجوان اداکار کا قتل

فلمی دنیا کے نوجوان اداکار کا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شوبز کے ابھرتے ہوئے ستارے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور اس دوران جن حالات و واقعات سے گزرنا پڑتا ہے کہ  ان کے لئے کٹھن مراحلہ ہوتا ہے،بعض اوقات ایسے چونکا دینے والے معاملات پیش آتے ہیں جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا، اس شعبے سے وابستہ لوگ  غیر محفوظ ہیں اور یہ نہ صرف پاکستان میں  بلکہ بیرون ممالک بھی ان کے قتل کی خبر سننے کو ملتی ہیں۔گزشتہ روز نوجوان اداکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ میں جہاں حقیقی دنیا سے مشابہت کے مںاظر کو عکس بند کیا جاتا وہاں پریکٹیکل زندگی میں بھی ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جو کہ ہالی ووڈ کے اداکارؤں کے لئےالمناک ہے، گزشتہ روز نوجوان امریکی اداکار ایڈی ہیسل کو نامعلوم حملہ آوروں نے ابدی نیند سلادیا،اداکار کو اس وقت ملزمان نے اپنا ہدف بنایا جب  وہ ریاست ٹیکساس میں اپنی خاتون دوست کے گھرکےباہر  موجود تھے تو اسی دوران ان پر فائرنگ کردی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

 پولیس کا کہناتھا کہ اداکار پر حملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے تو ان کا کافی خون بہہ چکا تھا، قوراً ہسپتال داخل کرایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے،اچانک موت کی خبر سن کر دیگر اداکار افسر ہوگئے کیونکہ 30 سالہ اداکار ایڈی ہیسل نے حال ہی میں کامیاب فلم کی جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا تھا۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اداکارکی دوست کا بیان بھی قلمبند کیا، خاتون کا کہناتھا کہ میں  اپارٹمنٹ میں موجود تھی تاہم اس نے حملہ آوروں کو نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ اداکار ایڈی ہیسل آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد2010 کی فلم ’دی کڈز آر آل رائٹ‘ میں اداکاری کرچکے ہیں۔ ٹی وی شو’سرفیس‘ میں بھی کام کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer