ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس میں تبادلوں کا طوفان آگیا

پنجاب پولیس میں تبادلوں کا طوفان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 143 ڈی ایس پیز کو مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا۔اس حوالے سے نوٹیکفیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے آصف رشید کو ایس ڈی پی او علی پور تعینات کردیا۔ نصراللہ خان کی خدمات سپیشل برانچ کے حوالے کردیں۔ ناصرعلی ثاقب کو ایس ڈی پی او خانیوال، محمد اجمل کوڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملتان اور محمد ضیاالحق کو ایس ڈی پی اورینالہ خورد تعینات کر دیا گیا۔ یوسف ہارون کو ایس ڈی پی او لودھراں، ہمایوں افتخار کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لودھراں، ڈی ایس پی محمد صفدر کو سی پی او اور فیصل بشیر راجہ کو ایس ڈی پی او مصری شاہ لگا دیا گیا۔ جمشید اقبال کو ایس ڈی پی او سول لائنز فیصل آباد، لعل محمد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم فیصل آباد اور محمد سلیم اختر کو ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان تعینات کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی جان محمد، عطاء الرحمان اور محمد عثمان کو سی پی اور پورٹ کرنے کا حکم اور محمد اکرم خان کو ایس ڈی پی او دریا خان بھکر تعینات کر دیا گیا۔

 محمد ابراہیم اوراعظم محمود کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم، انور سعید طاہر کو ایس ڈی پی او آرگنائز کرائم لاہور اور محمد اشفاق کو ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور تعینات کر دیا گیا۔ عبدالغفور کو ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن لاہور، ناصر محمود ملک کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سول لائن لاہور، عبدالحفیظ طاہر کو ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد اور ناصر نواز کو ایس ڈی پی او کمالیہ تعینات کر دیا گیا۔شاہد نواز کو ایس ڈی پی او ڈسکہ، ایس ڈی پی او محمد صفدر کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم، محمدعرفان الحق کو ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ اور عبدالحمید کو ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں تعینات کر دیا گیا۔ محمد عرفان بٹ کو ایس ڈی پی او سمبڑیال، شوکت علی کو ایس ڈی پی او لوئر مال لاہور، عبدالقیوم گوندل کو اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ اور خالد محمود افضل کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب لگا دیا گیا۔

محمد ندیم کو ڈی ایس پی رنگ روڈ لاہور، فیصل یوسف کو ڈی ایس پی ڈولفن سول لائن لاہور، محمد احمد سلیم اے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز لاہور اور سیف اللہ کو ایس ڈی پی او سٹی جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ سید علی رضا کو ایس ڈی پی او فورٹ عباس، زبیرخان بنگش کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد، حبیب اللہ خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سپیشل برانچ بہاولپور اور غلام مصطفیٰ کو ایس ڈی پی او احمد پور سیال تعینات کر دیا گیا جبکہ دیگر کی بھی مختلف علاقوں میں تعیناتیاں کردی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer