ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی چھیڑ چھاڑ، پاکستانی دریائے چناب کے پانی میں کمی ریکارڈ

بھارت کی چھیڑ چھاڑ، پاکستانی دریائے چناب کے پانی میں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: دریائے چناب میں پانی کی آمد میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے واپڈا نے اعداد و شمار جاری کردئیے ۔

واپڈا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں ایک ہی روز کے دوران 11 ہزار 900 کیوسک کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد پانی کی آمد کم ہو کر 9 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہیڈ مرالہ پر پانی کا اخراج 1 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ روز آمد 20 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 100 کیوسک تھا   یکم مئی کو بھی پانی کی آمد 20 ہزار 900 کیوسک تھی جبکہ  30 اپریل کو آمد 25 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ موسمی اور اپ اسٹریم عوامل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔