ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم خوشگوار، لیسکو میں صفر شارٹ فال کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری

 موسم خوشگوار، لیسکو میں صفر شارٹ فال کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:بارش کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے کے ساتھ ہی لیسکو سسٹم پر بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش کے بعد بجلی کی طلب میں تقریباً 1200 میگاواٹ کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی طلب 1780 میگاواٹ تک آ گئی ہے۔ دوسری جانب این پی سی سی سے بجلی کی فراہمی بھی 1800 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث لیسکو کے سسٹم پر طلب اور رسد میں توازن برقرار ہے اور شارٹ فال صفر ہو گیا ہے۔

اس کے باوجود مختلف علاقوں میں لائن لاسز کی بنیاد پر 3 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذ العمل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوری کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جس پر عملدرآمد جاری ہے۔