ابراہیم قریشی:شہر کی مصروف کینال روڈ پر رات گئے منچلوں کی جانب سے جان لیوا اور خطرناک کرتب بازی کا سلسلہ جاری رہا، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق منچلے رات گئے تک وقفے وقفے سے ون ویلنگ کرتے رہے اور گروہوں کی صورت میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں پر مختلف خطرناک کرتب دکھاتے رہے۔ ان سرگرمیوں کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ منچلے نہ صرف اپنی جان بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔