ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں پارکنگ کے بڑھتے مسائل پر پنجاب حکومت اِن ایکشن ہوگئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پارکنگ سائٹس کی قلت کا نوٹس لے لیا۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے شہر میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پارکنگ پلازوں سے متعلق پلان طلب کرلیا، شہر کے زیادہ پارکنگ مسائل والے مقام پر پلازے فوری تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

شہر میں 13 مقامات پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے ورکنگ کی گئی، نشاندہی کئے جانے والے تمام مقامات کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی ریگل چوک ،ٹاؤن ہال، سرکلر روڑ پر پارکنگ پلازوں کیلئے بھی ورکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔