ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل :عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئی

برازیل :عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام  اناہ کانابرو لیوکاس ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک نن ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون 1908 میں پیدا ہوئی تھیں جن کی موت کی تصدیق گزشتہ روز 30 اپریل کو کی گئی۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نن نے اپنی زندگی کی 110 بہاریں دیکھنے پر پاپ فرانسس سے سالگرہ کی مبارک باد بھی وصول کی تھی۔

 نن  اناہ کانابرو لیوکاس کے پاس دنیا کی سب سے لمبی عمر پانے کا ٹائٹل  جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کی موت کے بعد آیا جن کا انتقال رواں سال جنوری میں 116 سال کی عمر میں ہوا تھا۔