ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی

 قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی سعدیہ گھر سے زیورات، نقدی ،کپڑے چوری کرکے فرار ہوئی،چلڈرن ہسپتال کے قریب پولیس نے لڑکی کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی،پولیس تفتیش کے بعد سعدیہ نے اصل کہانی پولیس کو بتا دی۔

 ترجمان پولیس کے مطابق  چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے زیورات، نقدی ،کپڑے تحویل میں لے لئے،لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے۔

چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری سے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا۔