ڈانسر گرل نورا فتیحی کو کس سے پیار ہوا؟ عشق کے چرچے عام   

Noora fatehi,Bollywood actress,dancer
کیپشن: Noora fatehi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف ڈانسر  گرل واداکارہ نورا فتیحی کے گلوکار وڈانسر ٹیرنس لوئس سے گہرے تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو ’انڈیا بیسٹ ڈانسر‘ کے دوران منصف کے فرائض انجام دینے والے ٹیرنس لوئس اور نورا فتیحی کے آپس میں مزاج ملتے نظر آئے مداحوں نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ اداکارہ اور ڈانسر ایک دوسرے کے بہت قریب آچکے ہیں ۔

 ایک انٹرویو کے دوران ٹرینس لوئس سے جب سوال ہوا کہ آپ کی اور نورا فتیحی کی فطرت آپس میں بہت میل کھاتی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟  انہوں ںے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہ راز کی بات ہے اور اسے راز ہی رہنے دیں تو بہتر ہے  ٹرینس لوئس کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ نورا سے بہت اچھی دوستی ہے، آپس میں مزاج بھی بہت ملتا ہے، وہ ایک باصلاحیت اور جذبے سے کام کرنے والی فنکارہ ہیں، سچ بولوں تو میں نے کئی لوگوں کا دل بھی توڑا ہے۔