ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلم '' گھبرانا نہیں ہے'' کا تعلق کس سے ہے، صبا قمر نے بتادیا

saba qamar actoress
کیپشن: saba qamar actoress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :لالی وڈ سپر اسٹارصبا قمر نے کہا ہے کہ وہ گھبرا نہیں رہیں اور ان کی تازہ ترین فلم ''گھبرانا نہیں ہے '' کا تعلق عمران خان سے  نہیں ہے۔

 یادرہے عیدالفطر پر صبا کی تیسری مکمل فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اچھی فلم میں کام کریں، جب تک انہیں فلم کا سکرپٹ سمجھ میں نہ آئے وہ کام نہیں کرنا چاہتیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی اگلی فلم ’کملی‘ میں کردار بہت زیادہ مختلف ہو گا۔

فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کہ بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی سن کر وہ پرجوش تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ فلم کا نام ’گھبرانا نہیں ہے‘ اس لیے رکھا کہ یہ اچھا ہے لیکن اس فلم کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان سے تعلق نہیں۔