شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر عید کے رنگ میں رنگ گئے

شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر عید کے رنگ میں رنگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلتے قومی کرکٹر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر عید کے رنگ میں رنگ گئے۔ 

دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کے بعد عید کی خوشیاں منائی جاتی ہیں، بابائے کرکٹ انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلتے قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر  نے عید منائی، دونوں نوجوان کرکٹرز نے عید مبارک کا پیغام بھی دیا جبکہ بورڈ حکام سے ناراض محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

ادھر پشاور میں عید منانے والے قومی باؤلر ساجد خان اور نسیم شاہ بھی دیدہ زیب لباس میں نظر آئے، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے لیے ’’عید مبارک‘‘ کا پیغام لکھ کر تصاویر شیئر کیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پشاور میں کل عید الفطر منائی گئی تھی جبکہ پاکستان میں آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔