ایل ڈبلیو ایم سی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ

LWMC
کیپشن: LWMC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈبلیو ایم سی کے آپریشنز ونگ میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ، صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے لاہور کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، آپریشنز ونگ کی ری سٹرکچرنگ میں سینئیر منیجرز، ڈپٹی منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز کی آسامیاں ختم جبکہ شہر دوحصوں میں تقسیم ہوگا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ری سٹرکچرنگ پلان کے مطابق شہر کی صفائی منظم کرنے کیلئے شہر دو حصوں میں تقسیم اور 2 جی ایم آپریشنز تعینات ہوں گے، شہر میں دو ہی ڈپٹی جی ایم آپریشنز کام کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد علی اعوان اور سی ای او عمران علی سلطان نے ری سٹرکچرنگ کا ماڈل تیار کرلیا ہے، سٹی فور ٹی ٹو نے ری سٹرکچرنگ کے مجوزہ پلان کی کاپیاں حاصل کرلیں، لاہور شہر میں صفائی کیلئے تقسیم کیے گئے زونز بھی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 آپریشنز کی موجودہ آسامیاں 508 ہیں، ری سٹرکچرنگ کے بعد 521 ہوجائیں گی، فلیٹ منیجرز ، فلیٹ انچارج، منیجر کوارڈینیشن کی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی، زونل انچارج پنتالیس سے انچاس ہوجائیں گے، نئے سٹرکچرنگ پلان میں نو کی بجائے چودہ زونز ہوں گے۔

 چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی اور سی ای او کی مشترکہ منظوری کے بعد ری سٹرکچرنگ پر عملدرآمد ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer