لاہور میں 200 کلو وزنی 10 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن!!

لاہور میں 200 کلو وزنی 10 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) موٹاپے سے نجات کیلئے 200 کلو گرام وزنی 10 سالہ بچے کا حمید لطیف ہسپتال میں کامیاب آپریشن، بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے، چھ ماہ میں بچے کا 15 کلو گرام اور ایک سال میں 50 کلو گرام وزن کم ہوسکے گا۔

حمید لطیف ہسپتال میں موٹاپے کا شکار گجرات کے رہائشی 10 سالہ ابرار امجد کے معدے کو چھوٹا کرنے کی کامیاب سرجری مکمل کر لی گئی۔  ابرار امجد کا وزن 200 کلو گرام ہے جس کی وجہ سے وہ معمول کی زندگی بسر کرنے سے قاصر تھا۔ حمید لطیف ہسپتال میں معروف بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن نے موٹاپے سے نجات کیلئے 10 سالہ ابرار امجد کا کامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹر معاز الحسن کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ابرار امجد روبصحت ہے، ڈاکٹر معاذ الحسن کے مطابق ابرار امجد کا وزن 200 کلو گرام ہے اور یہ اتنے وزنی بچے کا اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا آپریشن ہے۔

ڈاکٹر معاذ الحسن کا کہنا ہے کہ ابرار امجد کا چھ ماہ میں 15 کلو گرام اور ایک سال میں 50 کلو گرام تک وزن کم ہوگا اور ڈیڑھ سال کے بعد ابرار امجد معمول کی زندگی بسر کرنے کے قابل ہوجائے گا۔