ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشری بی بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی: جیل ذرائع

بشری بی بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی: جیل ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی ۔

جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے انکی متاثرہ آنکھ بارے دریافت کیا۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی۔ 

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ جس کے بعد علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ و دیگر وکلاء اور پارٹی رہنما بھی واپس روانہ ہوگئے۔

علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ نے داہگل ناکے پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی پر بنائے جانے والے تمام مقدمات ہی جھوٹے ہیں۔جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے ۔ایک ایک کرکے سارے مقدمات ختم ہو جائیں گے ،پاش پاش ہو جائیں گے۔ توشہ خانہ اور القادر والے بھی ختم ہو جائیں گے کوئی غلط کام بانی اور بشریٰ بی بی نے نہیں کیا . اسی لئے ایسے مقدمات سنے بھی نہیں جاتے کہیں حقیقت سامنے نہ آ جائے ۔جب مقدمات سنے جائیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ مقدمات نے کلیئر ہونا ہی ہے .