سٹی 42: سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی پر بنائے جانے والے تمام مقدمات جھوٹے ہیں ۔ مقدمات کلیئر ہونا ہی ہیں ۔پورے خطے کو ایک ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو بصیرت رکھتی ہو ۔ہم تاریخ کے انتہائی خوفناک موڑ پر کھڑے ہیں ۔ہمیں رکنا ہو گا ساری صورتحال کا جائزہ لینا ہو گا کیا ہم اس خطے میں ہمیشہ کیلئے خون و آگ کی نذر ہونگے ۔یا ہم یہاں استحکامِ لا سکتے ہیں .
سلمان اکرم راجہ نے داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی پر بنائے جانے والے تمام مقدمات ہی جھوٹے ہیں۔جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے ۔ایک ایک کرکے سارے مقدمات ختم ہو جائیں گے ،پاش پاش ہو جائیں گے۔ توشہ خانہ اور القادر والے بھی ختم ہو جائیں گے کوئی غلط کام بانی اور بشریٰ بی بی نے نہیں کیا . اسی لئے ایسے مقدمات سنے بھی نہیں جاتے کہیں حقیقت سامنے نہ آ جائے ۔جب مقدمات سنے جائیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ مقدمات نے کلیئر ہونا ہی ہے .
انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال انتہائی تشویشناک بلکہ خوفناک ہے ۔ہمیں نہیں پتہ اس قوم کو نہیں پتہ جو آپ نے اسمبلیاں قائم کی گئی فارم 47 والی، انہیں بھی نہیں معلوم کہ کیا فیصلے ہو رہے ہیں اور کیوں ہو رہے ہیں ۔ایک جنگ ہے جو اس پورے خطے پر مسلط کر دی گئی ہے ۔افغانستان ہو یا ایران ہو یا عرب ممالک ہو ہر جگہ صرف مسلمان کا خون بہہ رہا ہے ۔ہر جگہ مسلمان کی املاک خطرے میں ہے وہ تباہ ہو رہی ہیں ۔پورے خطے کو ایک ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو بصیرت رکھتی ہو ۔ہم تاریخ کے انتہائی خوفناک موڑ پر کھڑے ہیں ۔ہمیں رکنا ہو گا ساری صورتحال کا جائزہ لینا ہو گا کیا ہم اس خطے میں ہمیشہ کیلئے خون و آگ کی نذر ہونگے ۔یا ہم یہاں استحکامِ لا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک ویژن ہے وہ گفتگو پر مبنی ہے معاشی فلاح پرمبنی ہے ۔امت مسلمہ کے اتحاد پرمبنی ہے ۔آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ کال دی جائیگی لاکھوں لوگ نکل آئیں گے مگر ایسا نہیں ہو گا ۔راستے میں گولے ہیں ٹینک ہیں بارود ہے خدا کیلئے بڑے ہو جائیں آپ سیاست کو ایک عرصے سے دیکھ رہے ہیں ۔ یہاں لاشیں گرا دی جاتیں ہیں کراچی ہو یا کوئی ہو یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔فقط احتجاج کی کال نہیں ہے ہم نے اپنے بچوں کو ایسے نہیں مروانا ۔بہت ساری چیزیں اکٹھی ہوتیں ہیں تب ایک قوم بنتی ہے تب ایک قوم اکھٹی ہوتی ہے ۔جب قوم کھڑی ہوتی ہے اس کے راستے میں کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی ۔
ایک کال کی یہ بات نہیں ہے ایک تاریخی لمحہ ہے جو آنے کو ہے ۔دانش رکھنے والے لوگ یہ تمام فیصلے کر رہےہیں نہ جس میں علامہ راجہ ناصر عباس محمود اچکزئی جنکو بانی نے اختیار دیا ہر روز ان سے گفتگو ہوتی ہے ۔پارلیمان کے اندر اور باہر وہ لائحہ عمل طے کرتے ہیں ۔آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر بہت افسوس ہے غم کا مقام ہے
پی ٹی آئی وفد نے ایرانی سفراخانے میں جا کر فاتحہ خوانی کی ۔ہم نے پورے ملک میں شہید لیڈر کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ۔بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے .انکی اہلیہ نواسہ بیٹی داماد سب کو شہید کیا گیا۔