سٹی 42: پاکستان سُپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطان کی ٹورنامنٹ میں واپسی ہوگئی،سیالکوٹ اسٹالینز نے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کردیا۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ اب سیالکوٹ اسٹالینز کا نام ملتان سلطانز ہوگا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان سلطان کے نئے سی ای او گوہر شاہ ہیں، ان کی جانب سے نام تبدیلی کی درخواست کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
ان کے مطابق بطور سی ای او گوہر شاہ کا یہ پہلا اقدام تھا، کیونکہ اس سے قبل ’ملتان سلطانز‘ کا نام دستیاب نہیں تھا، اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ٹیم کی سالانہ فرنچائز فیس 1.85 ارب روپے سے بڑھا کر 2 ارب روپے کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ او زی ڈویلپرز نے جنوری میں ہونے والی پی ایس ایل نیلامی میں سیالکوٹ فرنچائز کے لیے 1.85 ارب روپے کی خطیر بولی دی تھی، جو پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی قرار دی گئی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کے نام سے پی ایس ایل کی فرنچائز پہلے علی ترین کے پاس تھی اور علی ترین نے اس برس ملتان سلطانز کو دوبارہ بولی لگانے سے انکار کردیا اور ملتان سلطانز سے ہاتھ اٹھا لیے تھے ۔ جس کے بعد ملتان سلطانز کی دوبارہ بولی ہوئی اور اس کو سیالکوٹ اسٹالیننز کا نام ملا تھا ۔ اب ایک بار پھر اس کے سی ای او گوہر شاہ کی خواہش پر ان کی ٹیم کو ملتان سلطانز کا نام تجویز ہوگیا ہے ۔