سٹی42: حیفا میں مشتبہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حیفہ میں مشتبہ دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چینل 12 نیوز کے مطابق شمالی شہر کے مرکزی بس سٹیشن کے علاقے میں مشتبہ حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ شاید کچھ متاثرین کو چاقو مارا گیا ہو اور ایک حملہ آور کو "بے اثر کر دیا گیا"۔
عرب میڈیا نے حیفہ میں ہونے والی دہشت گردی میں ایک دہشتگرد کے مارے جانےاور چار شہریوں کے زخمی ہونے کی خبریں شائع کی ہیں۔
یہ جنوری میں غزہ جنگ بندی کے بعدسے اسرائیلی علاقے میں پہلا مہلک حملہ تھا۔
آج ہونے والا حملہ حیفا کے ایک بس اور ٹرین اسٹیشن پر ہوا، حیفا شہر میں یہودی اور عرب شہری دونوں رہتے ہیں۔
اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس کے مطابق حملے کے بعد ایک تقریباً 70 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے اسے ’دہشت گرد‘ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، حکام نے حملہ آور کی شناخت اسرائیل کی دروزی عرب اقلیت کے ایک فرد ککی حیثیت سے کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو شام میں دروزی آبادی کے دفاع کی تیاری کرنے کے احکامات دیے تھے۔