عرفان ملک:ماہ صیام میں لاہورپولیس نےمساجداور امام بارگاہوں اہم مقامات کیلئےسکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔
لاہورپو لیس ترجمان کے مطابق ماہ صیام میں 1400 سے زائدپولیس اہلکاراور14ہزارسے زائد رضا کارسکیورٹی ڈیوٹی دےرہے،شہرکے16شوگر سیل پوائنٹس کو بھی 3 شفٹوں میں سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،شہر کی 4927مساجد کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق سی سی پی او کامساجد،امام بارگاہوں،مزارات،تجارتی مراکزواہم مقامات کی سکیورٹی بڑھانےکاحکم جاری کر دیا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ ماہ مقدس میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔