ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ٹریفک حادثات، 105 شہری ہسپتال پہنچ گئے

 لاہور میں ٹریفک حادثات، 105 شہری ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں سڑکوں پر ٹریفک کےحادثات میں 223 شہری زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو 1122 کے ریکارڈ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 216 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 223 افراد زخمی ہوئے۔

105 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 118 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آتے ہیں۔