سٹی 42: انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے50 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد امریکی ڈالر 288 روپے سے گر کر 282.50 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 7 روپے سستا ہوکر 293 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے کمی سے 334 روپے کا ہوگیا ۔ امارتی درہم 1.50روپے کمی سے 77.20روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 1.20 روپے سستا ہوکر 75 روپے کا ہوگیا۔