کھوکھر برادرن کو بڑا ریلیف مل گیا

کھوکھر برادرن کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کھوکھر پیلس کو گرانے کا خطرہ ٹل گیا، سیشن کورٹ نے حکم امتناعی کی ایڈیشنل کمشنر کی اپیل کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل عدالت سے ایل ڈی اے کی اپیل بھی مسترد ہو چکی ہے،  کھوکھر پیلس کی مسماری کیلئے تین اپیل کیسز زیر سماعت تھے، ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی نے اپیل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ فوری کھوکھر پیلس گرانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت میں ایڈیشنل کمشنر نے سول کورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی، اور موقف اختیار کیا تھا کہ سول کورٹ نے حقائق کے برعکس حکم امتناعی جاری کیا ۔ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سول کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے گھر گرانے کا حکم دے ۔ کھوکھر پیلس حکم امنتناہی کیخلاف ایل ڈی اے کی اپیل پہلے پی خارج ہو چکی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer