یوسف رضا گیلانی کے سرپر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

یوسف رضا گیلانی کے سرپر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست دائر کردی۔ 

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور کنول شوزب نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی ،  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھایا، علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں اعتراف جرم بھی کیا، یوسف رضا گیلانی انتخابی عمل میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں، اس لئے الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے۔

 ادھر الیکشن کمیشن نے ویڈیو لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس بھی لے لیا،  ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

خیال رہے کہ علی حیدر گیلانی کا اپنی ووٹ ضائع کرنے سے متعلق ویڈیو پر موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہم سے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا تھا، جن کا کہنا تھا کہ وہ حفیظ شیخ کے بجائے، یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer