حکومت اور اپوزیشن کے کامیابی کے دعوے،اسلام آباد میں آج اعصاب شکن مقابلہ

حکومت اور اپوزیشن کے کامیابی کے دعوے،اسلام آباد میں آج اعصاب شکن مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی37 نشستوں پر میدان سج گیا، پولنگ کا عمل شروع ہوگیا جو شام بجے تک  بلا تعطل جاری رہے گا، حکومت او راپوزیشن اتحاد کے جیت کے دعوے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، خواجہ آصف، خورشید شاہ اور علی وزیر بھی ووٹ ڈالیں گے۔

 بلاول بھٹو کا بھی جارحانہ انداز، بولے عمران خان ووٹ خریدنے کیلئے ریاست کا پیسہ استعمال کررہے ہیں، اپنے ارکان کو رشوت دی جارہی ہے، ہماری جدوجہد کی وجہ سے سلیکٹڈ پریشان ہے، انہیں حکومت جانے کاخوف ہے، پی ڈی ایم آج خوشخبری دے گی، مستقبل کی سیاست کیسی ہوگی؟ فیصلہ اسلام آباد کی جنرل نشست کرے گی، یوسف رضاگیلانی اور حفیظ شیخ میں اعصاب شکن مقابلہ ہوگا، حکومتی اتحاد کے 181اور اپوزیشن کے 160ارکان ہیں، حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حیران، فواد چودھری بولے عدالتی رائے پرعمل الیکشن کمیشن کیلئے لازم ہے،اصلاحات کیلئے وقت کی کمی کا موقف کمزور ہے، ہمارے پاس ٹیکنالوجی موجود ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر باآسانی عمل ہوسکتا تھا، اب سپریم کورٹ جانے اور الیکشن کمیشن۔

شاہدخاقان عباسی کاجوابی وار، بولے یوسف رضا گیلانی ہی اسلام آباد سے جیتیں گے، وزیراعظم 2 دن سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے، حکومتی ارکان کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر متحرک ہوگئے ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ون آن ون ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق وفاق سے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے نمبر گیم پر بھی گفتگو ، لانگ مارچ اور آئندہ کی حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer