ایک ہی عہدے پر براجمان افسران کی موجیں ختم

 ایک ہی عہدے پر براجمان افسران کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے میں دو سال سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے بعد 121 افسران اور 600 سے زائد ملازمین کی فہرستیں تیار کرلیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں دو سال سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے بعد 121 افسران اور 600 سے زائد ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ ایل ڈی اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات کے بعد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے فہرست مرتب کی۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ایک ہی عہدوں پر براجمان رہنے والے افسران و ملازمین کی تعداد ایڈمن میں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی سمیر احمد سید کو طویل مدت ایک ہی سیٹ پر تعینات ملازمین کو بدلنے کا حکم دیا، جس پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور امکان ہے کہ آج یا کل باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔