قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نے ملک کا نام روشن کردیا

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نے ملک کا نام روشن کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) قومی ہاکی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی ابوبکر محمود نے ایشین رائزنگ پلئیر آف دی ائیر 2018 ایوارڈ جیت لیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں 2018 میں ایشین ہاکی کیلئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ سال بھر ایشین اور بین الاقوامی ہاکی میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ابوبکر محمود کو سال 2018 کا ایشین رائزنگ پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔

ابوبکر محمود جو کہ ان دنوں  ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے روس میں موجود ہیں، نوجوان کھلاڑی نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ہاکی ڈیویلپمنٹ کیلئے مسلسل کام کرنے پر پاکستان کے غلام غوث کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔