ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائدکیسز آنےکا انکشاف

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے زائدکیسز آنےکا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی کے سرکاری  اسپتالوں میں یومیہ  آوارہ کتوں کے حملوں کے 150 سے  زائد کیسز  آنےکا انکشاف ہوا ہے۔

حالیہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جہاں  گلی میں کھیلتی بچی پر  آوارہ کتوں  نے حملہ کردیا جس سے بچی کے چہرے  پر  زخم آئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  سرکاری  اسپتالوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے روزانہ 150 سے زائد کیسز  آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال آوارہ کتوں کے حملوں میں 10 اموات  اور 40 ہزار  سے زائد  زخمی ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔