ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا بھی بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری

پنجاب حکومت کا بھی بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نے مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں،مارکیٹیں،شاپنگ مال 9 بجے تک کھلے رکھے  جاسکیں گے،شادی ہال،مارکیز 10 بجے تک کھلی کررکھی جاسکیں گی۔
ریسٹورنٹ،سینما،کیفے 11 بجے تک کھلے رکھے  جاسکیں گے ۔
ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
میڈیکل سٹورز،پٹرول پمپس پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ 

واضح رہے  کل  وفاق نے بھی  تاجروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے  مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ کیا تھا ۔  وزیر اعظم  نے منظور ی بھی دے دی تھی ۔