ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار

 غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار ہوگئے ،

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی  کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے ،لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد  کی ،چھاپہ مار کاروائی ریلوے روڈ گجر خان پر واقع دکان پر کی گئی ،چھاپہ مار کارروائی میں 2 ملزم گرفتار  کیے 

گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز علی اور مہر دستگیر کے نام سے ہوئی ،چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 33 لاکھ 12 ہزار روپے ، 4645 برطانوی پاؤنڈ ، 1000 اماراتی درہم اور سعودی ریال برآمد ہوئے 

ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے