راؤ دلشاد:عید کے فوری بعد اساتذہ کے ای ٹرانسفر راؤنڈ کھولے جانے کا امکان ہے،ترقی اور پرموشن پانیوالے 1200 سے زائد اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیجائے گی۔
ڈسٹرکٹ لاہور میں بھی 50 سے زائد اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کے منتظر ہیں۔مذکورہ ای ٹرانسفر راؤنڈ کے بعد جولائی میں اوپن میرٹ پر ای ٹرانسفر کھولی جائیں گی۔
ترجمان ذرائع کے مطابق اوپن میرٹ میں تمام اساتذہ کو اپلائی کرنے کا موقع دیا جائے گا،اوپن میرٹ ٹرانسفر کے بعد کابینہ کمیٹی کی منظوری سے اساتذہ کی ریشنلائزیشن ہوگی۔