ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی مصنفہ سائرہ رضا چل بسیں

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی مصنفہ سائرہ رضا چل بسیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف مصنفہ سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

سائرہ رضا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ شب یہ خبر دی گئی تھی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اب ان کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سائرہ رضا کو رات گئے دل کا شدید دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔

اُن کے انتقال کی خبر پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سائرہ رضا نے اپنی تحریروں کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے اور معاشرتی موضوعات کو اپنے ڈراموں میں باریک بینی سے پیش کیا۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں میں میرے ہمسفر، دل موم کا دیا، محبت داغ کی صورت اور یحییٰ شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer