ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل پکڑا گیا،ملزم کون نکلا؟ شناخت ہوگئی

مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل پکڑا گیا،ملزم کون نکلا؟ شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد،ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مبینہ ملزم گرفتار، ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

سی آئی اے ٹیم نے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا، سی آئی اے ٹیم کچھ ہی دیر میں ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی. 

  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے،ملزم فیصل آباد فرار ہو گیاتھا، ملزم کو فیصل آباد سےحراست میں لیاگیا ،پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔

 پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاگیا، ورثا سےشناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔

 یادرہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں قتل کیاگیاتھا۔