علی ساہی: وزیراعلی ٰپنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ کی چالان کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں قانون شکنی کرنے میں موٹر سائیکل سوار سر فہرست میں آگئے،5 لاکھ 36 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کر دیئے۔گزشتہ ماہ 12 لاکھ 46 ہزار سے زائد شہریوں نے خلاف ورزیاں کی۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر 1 لاکھ 89 ہزار سے زائد کے چلان جاری کئے گئے۔لین کی پابندی نہ کرنے پر 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد شہریوں کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 80ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔80 ہزار سے زائد بغیر رجسٹریشن گاڑی موٹر سائیکل چلانیوالوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے،کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 57 ہزار زائد کم عمر ڈرائیورز کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
93 ہزار سے زائد اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔دیگر سنگین ٹریفک وائلیشنز پر 2لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔گزشتہ ماہ 5 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں پرخلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی ۔