گوجرانوالہ: پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان کو گرفتار کرلیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن پولیس پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔