کپڑے فروخت کرنیوالے نےعوام کے ہی کپڑے اتار دئیے:پرویزالٰہی

Pervez Ilahi was the best performing chief minister of Punjab in Musharraf regime
کیپشن: Parvez Ilahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا کہ 6دن پہلے پٹرول اور ڈیزل بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کی تسلی نہیں ہوئی، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے۔

تفصیلات کےمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کا کہناتھا کہ  آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا،آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کر کے لوگوں کو برباد کیاجارہاہے، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے،ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کیلئے آئے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر مسلط کر دیا گیا ، اس ظالمانہ فیصلے سے خالات خراب ہوں گے،لاہور،روس سے 30 فیصد سستا پیٹرول کیوں نہیں لیا گیا، امپورٹڈ حکومت نے عوام کو12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا، 6دن پہلے پٹرول اور ڈیزل بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کی تسلی نہیں ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer